روزگارکی بہار:عمرعبداللہ چناوی وعدوں کووفاکرنے لگے

0
0

حکومت نے براہِ راست کوٹا کے تحت 10پلس 2 لیکچرروں کی 575 خالی اَسامیوں کوپُر کرنے کی منظوری دی

 

لازوال ڈیسک

 

 

سری نگر؍؍ ایک لاکھ سرکاری ملازمتیں دینے کے اپنے وعدے کی جانب پہلاقدم بڑھاتے ہوئے جموں و کشمیر کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے عزم کے مطابق وزیر برائے سکولی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم ،سماجی بہبود اورصحت و طبی تعلیم سکینہ مسعود اِیتو نے محکمہ سکولی تعلیم کے 24 سٹریموںمیں براہِ راست کوٹا کے تحت 10 پلس 2 لیکچروں کی 575 خالی اَسامیوں کو پُر کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔

https://jknc.co.in/
کئی برسوںسے خالی پڑی اِن اَسامیوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پُر کرنے کے لئے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) کو بھیج دیا گیاہے تاکہ ہائیرسیکنڈری اِداروں کے لئے قابل تدریسی عملے کی اشد ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔وزیر سکینہ مسعود اِیتو نے اِس قابل ذکر پیش رفت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت عوام بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں سے کئے گئے وعدوں پرقائم ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے پندرہ دِنوں کے اندر ہم نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے دیرینہ مطالبات کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِن اَسامیوںکے لئے بھرتی کا عمل جلد ہی شروع ہوجائے گا اور ریکروٹمنٹ ایجنسی کو مقررہ وقت میں اِس عمل کو مکمل کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ دیگر محکموں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ دونوںخالی اَسامیوں کی تعداد کویکجاکریں تاکہ اُنہیں جلد از جلد پُر کرنے کے لئے ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیجا جا سکے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پرنسپلوں، اِنچارج لیکچرروں، اَساتذہ، ماسٹروں اور دیگر عملے کی بروقت پروموشن جیسے دیگر مسائل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے کیریئر کی ترقی کے لئے ڈی پی سی کے بروقت اِنعقاد کی ہدایت دی گئی ہے۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا