پٹنہ میٹرو ٹنل کی تعمیر کے دوران حادثے میں دو مزدوروں کی موت، پانچ زخمی

0
0

لازوال ویب ڈیسک

پٹنہ، // بہار میں پٹنہ میٹرو ٹرین کی سرنگ کی تعمیر کے دوران ارتھ لفٹنگ مشین کے بریک فیل ہو جانے سے دو مزدور کچل کر فوت ہوگئے اور پانچ زخمی ہو گئے۔

https://patna.nic.in/
پولس ذرائع نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ پیر کی دیر رات پٹنہ یونیورسٹی کے نزدیک زمین سے 60 فٹ نیچے میٹرو ٹرین کے لیے سرنگ کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ اس دوران مٹی ہٹانے والی مشین (لوکو) کا بریک فیل ہو گیا اور مشین بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک مزدور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی مزدوروں میں سے ایک نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔ تمام زخمیوں کا پرائیویٹ اسپتال میں علاج جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت سرنگ کے اندر تقریباً 25 مزدور کام کر رہے تھے۔ مرنے والے دونوں مزدور اڈیشہ کے رہنے والے تھے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

https://lazawal.com/?page_id=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا