سکینہ مسعود اِیتو نے آڈیٹوریم کم لائبریری بلاک کا اِفتتاح کیا

0
72

گورنمنٹ ڈگری کالج سنبل میں نیوز لیٹر جاری کیا اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سنبل کا دورہ کیا

لازوال ڈیسک

بانڈی پورہ؍؍وزیر برائے سکولی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم ،سماجی بہبود صحت و طبی تعلیم سکینہ مسعود ایتو نے آج آڈیٹوریم کم لائبریری بلاک کا اِفتتاح کیا اور گورنمنٹ ڈگری کالج سنبل میں نیوز لیٹر جاری کیا۔اِس موقعہ پر ایم ایل اے سوناواری ہلال اکبر لون، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر (ڈاکٹر) شیخ اعجاز بشیر، اے ڈی سی بانڈی پورہ ظفر شال، ایس ڈی ایم سنبل مرتضیٰ احمد، پرنسپل جی ڈی سی سنبل پروفیسر (ڈاکٹر) شبینہ اِقبال شال،ڈِی پی او آئی سی ڈی ایس، ڈی ایس ڈبلیو او بانڈی پورہ، فیکلٹی ممبران، طلبأ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Sakina_Itoo
ابتداً، وزیر موصوفہ نے شجرکاری مہم کی قیادت کی جس میں ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینے کے لئے کالج اِنتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کو اُجاگر کیا گیا۔اِس موقعہ سکینہ مسعود اِیتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا عزم ہے کہ گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی تاکہ ہر بچہ ضروری علم اور ہنر سے آراستہ ہو اور کوئی بھی طالب علم کسی نہ کسی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ ہو۔اُنہوںنے ڈائریکٹرہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ ان رُکاوٹوں کی نشاندہی کریں جن کی وجہ سے کالجوں میں اس طرح کی مؤثر اور باصلاحیت تدریسی فیکلٹی ہونے کے باوجود اِندراج میں کمی کا باعث بن رہی ہیں جو کہ ہم سب کے لئے باعث تشویش ہے۔
اُنہوں نے سابق ایم ایل اے محمد اکبر لون کی کاوشوں اور لگن کو یاد کیا جن کی وابستگی اور تند ہی کے نتیجے میں اتنے وسیع اور شاندار بنیادی ڈھانچے کے ساتھ اِس کالج کی تعمیر ہوئی۔وزیر موصوفہ نے موجودہ ایم ایل اے ہلال اکبر لون سے عظیم تعلیمی مراکز کے قیام اور علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے میں مدد اور تعاون کی بھی درخواست کی اور اُنہوں نے ہر ممکن تعاون کا بھی وعدہ کیا۔ اُنہوں نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سنبل ڈاکٹر شبینہ اقبال شال کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور طلبأ کو ایسا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ان کی کاوشوں اور لگن کو سراہا۔رُکن قانون ساز اسمبلی ہلال اکبر لون نے ان کی موجودگی اور حمایت کے لئے وزیر موصوفہ کا شکریہ اَدا کیا۔پروفیسر (ڈاکٹر) شیخ اعجاز بشیر اور پروفیسر (ڈاکٹر) شبینہ اِقبال شال نے بھی کالج کمیونٹی کے لئے اس نئی سہولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرموصوفہ اور دیگر معززین کی تعریف کی۔بعد میں وزیر موصوفہ نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سنبل کا دورہ کیا اورسینٹر میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا