ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقعہ پر اَفسران کو دیانتداری کاعہد دِلایاگیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍راج بھون میں ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقعہ پر افسروں کو ’’دیانتداری کا عہد‘‘دِلایا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے دیانتداری کا عہد پڑھ کر سنایا اور افسروں کو حلف دِلایا۔ویجی لنس بیداری ہفتہ 28 ؍اکتوبر سے 3 ؍نومبر 2024 ء تک منایا جا رہا ہے جس کا موضوع ’’ملک کی خوشحالی کے لئے دیانتداری کا کلچر‘‘ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک پیغام میں کہا ہے ،’’ کورپشن دیرپا ترقی کی راہ میں ایک بڑی رُکاوٹ ہے کیوں کہ یہ وسائل کو ضروری خدمات اور اِقتصادی ترقی سے دور کرتی ہے۔
https://jkrajbhawan.nic.in/
مجموعی طور پر تنظیموں ، اِداروں اور معاشروں کے آسان، اخلاقی اور شفاف کام کو یقینی بنانے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی کا فائدہ اُٹھانا شفافیت کو بڑھانے اور بدعنوانی کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ تمام شراکت داروں میںنگرانی کی آگاہی جوابدہی کے کلچر کو فروغ دیتی ہے، عوامی مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اِدارے مؤثر اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔ محتاط رہ کر ہم ایک ایسے نظام کی تشکیل میں رول اَدا کرتے ہیں جو معاشرے میں اِنصاف اور ترقی کو فروغ دیتا ہے۔تمام محکموں اور اَفراد کو بدعنوانی کی رپورٹنگ اور مناسب شفاف اور جوابدہ حکمرانی میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔‘‘