ڈوگرہ ڈگری کالج میں رینگنے والے جانوروں کو سنبھالنے کی عملی تربیت

0
0

لازوال ڈیسک
بری براہمنہ، سانبہ؍؍ڈوگرہ ڈگری کالج کی این سی سی یونٹ نے 25 اکتوبر 2024 کو مقامی وائلڈ لائف سینکچری کے ماہرین کے تعاون سے رینگنے والے جانوروں کو سنبھالنے اور ان کی سمجھ بوجھ کے حوالے سے ایک دلچسپ اور تعلیمی ایونٹ کا انعقاد کیا۔ یہ ایونٹ این سی سی یونٹ کے اے این او/سی ٹی او گلشن شرما کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔ ورکشاپ کا عنوان ’’رینگنے والے جانوروں کو سنبھالنے کی عملی تربیت‘‘تھا، جس کا مقصد طلباء کو محفوظ طریقے سے ان جانوروں کے ساتھ رابطے کا علم فراہم کرنا، ان کے طرز عمل کو سمجھنا، اور مقامی جنگلی حیات کے مسکن کی حفاظت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

https://dogradegreecollege.in/
اس ایونٹ میں جموں و کشمیر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین کی ایک ٹیم شامل تھی، جن میں یوگندر سنگھ، بو اقبال بٹ اور ترلوچن شرما شامل تھے، جنہوں نے رینگنے والے جانوروں کے ساتھ برتاؤ اور ان کے تحفظ کی اہمیت پر بصیرت فراہم کی۔ شرکاء نے سانپ، چھپکلی اور دیگر عام رینگنے والے جانوروں کو سنبھالنے کے عملی مظاہرے دیکھے، جن میں تحفظ اور جنگلی حیات کے احترام پر زور دیا گیا۔
وائلڈ لائف کے ماہرین نے محفوظ طریقے سے رینگنے والے جانوروں کی نقل مکانی، ان کے جسمانی زبان کو سمجھنے، اور زہریلی اور غیر زہریلی اقسام میں فرق کرنے کے طریقوں پر زور دیا۔ ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا، جس میں طلباء نے سوالات پوچھے اور رینگنے والے جانوروں کے ساتھ ذمہ دارانہ برتاؤ کے بارے میں رہنمائی حاصل کی۔ طلباء نے ماہرین کی جانب سے دکھائے گئے تمام مشقوں کو آزمانے کے لئے بھی رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔
ڈوگرہ ڈگری کالج کی پرنسپل ڈاکٹر بیلا ٹھاکر نے این سی سی یونٹ اور کالج کے طلباء کو مبارکباد دی اور سراہا۔ پورا پروگرام مسٹر گلشن شرما سی ٹی او/اے این او کی رہنمائی میں 25 این سی سی کیڈٹس اور کالج کے طلباء کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا