جموں کے اکھنور علاقے میں مشتبہ ملی ٹنٹوں کی فوجی گاڑی پر فائرنگ، تلاشی آپریشن جاری

0
60

لازوال ویب ڈیسک

جموں، // جموں کے اکھنور علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پیر کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی ایمبولینس پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے اکھنور کے جوگون پٹن علاقے میں پیر کی صبح قریب چھ بجے مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی ایمبو لنس پر فائرنگ کی۔

https://www.hindustantimes.com/india-news/army-vehicles-attacked-by-terrorists-in-jammu-and-kashmirs-akhnoor-101730088025919.html

انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے پوزیشن سنبھال کر اس کا جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طرفین کے درمیان رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا