نوجوانوں کو وِکست بھارت 2047 کے ویژن کوپورا کرنے میں اَپنا حصہ اَدا کرنا چاہیے:سنہا

0
0

کہانوجوان زندگی میں نیا مقصد طے کرنے کیلئے آج کے متحرک ، مسابقتی ماحول اور علم کے پلیٹ فارموں سے

فائدہ اُٹھائیں

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہ نے آج سکاسٹ کشمیرمیں امر اُجالا گروپ کے زیر اہتمام میدھاوی چھاتر سمان سمروہ سے خطاب کیا۔اُنہوںنے جے کے بی او ایس اِی کے دسویںاوربارہویں کلاس کے ہونہار طلبا کو مُبارک باد دی اور تمام طلبأکے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے انعامات میں لڑکوں سے سبقت حاصل کرنے پر طالبات کو بھی مُبارک باد دی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آج کے متحرک، مسابقتی ماحول اور زندگی میں نئے مقصد کو طے کرنے کے لئے علم کے پلیٹ فارموں سے فائدہ اُٹھائیں۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Manoj_Sinha
اُنہوں نے کہا کہ اس عظیم قوم کے نوجوان ہونے کے ناطے اُنہیں وِکست بھارت۔ 2047 کے ویژن کو پورا کرنے میں اَپنا حصہ اَدا کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف نمبر اور درجہ بندی تک محدود نہیں ہے۔ یہ بہتر انسان اور مستقبل کے رہنما پیدا کرنے کے بارے میں بھی ہے جو تعلیمی شعبے اور عالمی معیشت کی ضروریات کے درمیان خلا کو پُر کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلبأ میں زندگی کی مہارتیں پیدا کرنے اور کلاس روم سے باہر سیکھنے کو فروغ دینے میں محکمہ سکولی تعلیم، تعلیمی اِداروں ،ٹیچنگ کمیونٹی کے کردار پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا،’’ہماری توجہ زندگی بھر سیکھنے کی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں، تجسس، مسائل کو حل کرنے اور تنقیدی سوچ پر بھی ہونی چاہیے۔
اِس سے باصلاحیت نوجوانوں کو قابل قدر اور خصوصی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جس سے وہ مستقبل کے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکیں گے۔‘‘اِس موقعہ پر وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر اے گنائی،وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر اے رویندر ناتھ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم سریش کمار گپتا، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی سنجیو ورما،ایڈیٹران و ممبران امر اجالا گروپ ،اَساتذہ، طلبأ اور ان کے والدین موجود تھے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا