نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے ہندوستان کو 260 رنز کا ہدف دیا

0
105

لازوال ویب ڈیسک

احمد آباد، // کپتان سوفی ڈیوائن (79) اور اوپنر سوزی بیٹس (58) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے اتوار کو دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف دیا ہے۔

https://www.espncricinfo.com/series/new-zealand-women-in-india-2024-25-1454389/india-women-vs-new-zealand-women-2nd-odi-1454392/match-report

آج یہاں نیوزی لینڈ کی کپتان سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سوزی بیٹس بیٹنگ کے لیے آئی اور جارجیا پالمر کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 87 رنز جوڑے۔ دیپتی شرما نے 16ویں اوور میں جارجیا پالیمار (41) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد پریا مشرا نے اپنے ڈیبیو میچ میں لارین ڈاؤن (تین) کو رن آؤٹ کیا۔ 27ویں اوور میں رادھا یادو نے سوزی بیٹس (58) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھیجا۔ کپتان سوفی ڈیوائن نے 79 رنز کی اننگز کھیلی، ایک چھکا اور سات چوکے لگائے۔ میڈی گرین نے 42 گیندوں میں 41 رنز بنائے۔

اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کے کسی بلے باز کو ٹکنے نہیں دیا۔ بروک ہالیڈے (8)، ازابیلا گیج (11)، جیس کیر (12)، لیا تاہوہو (صفر)، ایڈن کارسن (ایک) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم نے 50 اوورز میں نو وکٹوں پر 259 رنز بنائے۔

ہندوستان کی جانب سے رادھا یادو نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ صائمہ ٹھاکر، پریا مشرا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا