نگروٹہ سڑک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق

0
0

لازوال ویب ڈیسک

جموں//جموں کے نگروٹہ میں پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز نگروٹہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Jammu
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت سومت، گورو اور رام مہرا ساکنان جانپور جموں کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا