محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام جناب نورالدین نور غوری کے نعتیہ مجموعے کی تقریبِ رسمِ اجرا

0
0

گلبرگہ : // :
جناب چاند اکبر معتمد نشر و اشاعت کی اطلاع کے بہ موجب محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام اردو کے قادر الکلام و نامور شاعر جناب نورالدین نور غوری کی شعری تصنیف’مدحتِ تمام’ (مجموعہ ہائے نعت، حمد و منقبت) کی تقریبِ رسمِ اجرا، بہ روز جمعرات جمعرات، 31/اکتوبر 2024، ساڑھے دس بجے صبح، بہ مقام دفتر محبانِ اردو، نزد مسجد صالحین، مسلم چوک، گلبرگہ منعقد ہوگی۔

https://www.rekhta.org/
کتاب کی رسمِ اجرا بہ دست پروفیسر محمد عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو،کےبی این یونیورسٹی، گلبرگہ انجام پائے گی۔معروف ادیب وصحافی ڈاکٹر اطہر معز مدیر کے بی این ٹائمز گلبرگہ کتاب کے حوالے سے اظہارِخیال فرمائیں گے۔ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر محبانِ اردو گلبرگہ اس تقریب کی صدارت کریں گے۔اس موقع پر پروفیسر محمد عبد الحمید اکبر کی زیر نگرانی نعتیہ مشاعرے کا انعقاد عمل میں آئے گا۔جناب نورالدین نور غوری، جناب سید سجاد علی، شاد،جناب راشد ریاض، جناب حسن محمود، ڈاکٹر سخی سرمست، جناب سید مختار احمددکنی،جناب ناصر عظیم، جناب واجد اختر صدیقی، جناب محمدجاوید اقبال صدیقی، جناب مبین احمد زخم، جناب نوید انجم اور محترمہ اسما عالم نذرانہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔جناب خواجہ پاشاہ انعام دار، جناب محمد مجیب احمد (نائبین صدر)، ڈاکٹر انیس صدیقی (معتمد) انجنیئر عارف مرزا(شریک معتمد)، ڈاکٹر شمس الدین چودھری (خازن) کے علاوہ تمام اراکینِ مجلسِ عاملہ نے ادب دوست احباب سے، اس با برکت تقریب میں شرکت کی مخلصانہ درخواست ہے۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا