شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں نو وارد طلبا و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

0
0

(ابوشحمہ انصاری)

بارہ بنکی //ستیہ وتی کالج، یونیورسٹی آف دہلی کے شعبہ اردو میں نو وارد طلبا و طالبات کے استقبال میں ایک ادبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بی اے سال، دوم اور سوم کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس اہم تقریب میں شعبہ اردو کے اساتذہ کی شرکت نے تقریب کے وقار میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قمر الحسن (ٹیچر انچارج) نے شعبہ اردو میں نو داخل بچوں کی تعلیم وترتیب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کالج آپ کے لیے تعلیم اور تربیت کی آماجگاہ ہے۔

https://satyawati.du.ac.in/

اس لیے ان دونوں کی طرف توجہ دینا آپ سب کی بنیادی حصولیابی میں شامل ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر فیاض عالم ،ڈاکٹر عارف اشتیاق، ڈاکٹر افسانہ حیات، ڈاکٹر فخر عالم اور ڈاکٹر محمد رکن الدین، نے نو داخل طلبا و طالبات کی تعلیم، تلفظ اور دیگر پہلوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج میں آپ سب کے لیے یکساں مواقع ہیں۔ آپ سب اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور کالج میں مختلف کمیٹیاں ہیں جو آپ سب کے کیریئر اور مستقبل کے لیے بہت فائدے مند ہیں۔ ان سب سے استفادہ کریں اور ان کمیٹیوں میں ضرور حصہ دار بنیں۔ اس سے اردو زبان و ادب کے علاؤہ دیگر زبان، کلچر اور علوم سے استفادہ کرنے کے مواقع ملیں گے۔ ڈاکٹر بشیر شاہین نے "نوائے ابتدا” کے نام سے موسوم اس پروگرام کی تربیت و تنظیم میں اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے فریشر پروگرام بہت ہی منظم طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس پروگرام کی نظامت ثانیہ سیفی، انتخاب عالم، بشرا رحمان اور اریبہ خانم نے کیا۔ منتظمہ کمیٹی میں سال سوم میں ثاقب رفیق، گلفشان، ریحانہ خاتون، عابد حسین اور عفان پٹھان، سال دوم میں اسنا سہیل، بشرا لرحمان، اریبہ خانم، اریبہ احمد، ادیبہ رضا، خوشنما، محمد شان، محمد ایان، صدف، ثانیہ سیفی، فرحین بانو، محمد امن انصاری، محمد فردین، اقرا سیفی اورحنا وغیرہ شامل تھے۔ مسٹر فریشر امان اللہ اور مس فریشر علما سیفی قرار دئیے گئے۔ شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج کے تمام اساتذہ، طلبا و طالبات کی شرکت اور تقسیم انعامات پر اس تقریب کا اختتام ہوا۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا