بی جے پی کیجریوال کو مارنے پر تلی ہوئی ہے: آپ

0
61
NEW DELHI, APR 18 (UNI):- AAP leader Sanjay Singh at a press conference, in New Delhi on Thursday. UNI PHOTO-50U

کہابی جے پی نفرت اور تشدد کی سیاست میں اتنی آگے نکل چکی ہے کہ اب قاتلانہ حملے کروارہی ہے

یواین آئی

نئی دہلی؍؍عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج کہا کہ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم روہت سہراوت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یوا مورچہ کے ریاستی نائب صدر ہیں اور ان کی تصویر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر دستیاب ہے ۔آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ک رکن نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا ‘بی جے پی نفرت اور تشدد کی سیاست میں اتنی آگے نکل چکی ہے کہ اب وہ مسٹر کیجریوال کی جان لینے پر تلی ہوئی ہے۔
بی جے پی مسٹر کیجریوال کی جان کی دشمن بن گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی اور مسٹر کیجریوال کی سیاست کو ختم کرنے کی یہ پہلی کوشش نہیں ہے۔ بی جے پی نے مسٹر کیجریوال کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر حربہ اختیار کیا ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال کیا۔ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ جیل میں ڈال دیا گیا۔ وہاں ان کی انسولین بھی بند کردی گئی۔ ان کی شوگر کئی بار 50 سے نیچے جا چکی تھی۔ جیل میں بھی انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

https://x.com/SanjayAzadSln
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وکاس پوری میں جمعہ کو جو کچھ بھی ہوا اور جس طرح سے پولیس کی ملی بھگت سامنے آرہی ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسٹر کیجریوال کو قتل کرنے کی گہری سازش تھی۔ بی جے پی کے لوگ ان کی جان کے دشمن بن چکے ہیں۔حملہ آوروں کی تصویر دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا ’’اس میں روہت سہراوت نامی شخص اہم ملزم ہے، جو بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کا ریاستی نائب صدر ہے۔ روہت سہراوت وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ تصویر کھنچوا رہے ہیں۔ اروند کیجریوال پر حملے میں ملوث دوسرا شخص ارون دھرال ہے جو بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری ہیں۔ یہ لوگ کھلم کھلا دھمکی دے رہے ہیں کہ یہ غنڈہ گردی صرف وکاس پوری میں ہی نہیں ہوگی بلکہ دہلی میں جہاں بھی کجریوال جائیں گے ، وہاں ان کے ساتھ ایسا ہی کیا جائے گا‘‘۔آپ کے لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نے مسٹر کیجریوال پر حملہ کرنے کی ایک منصوبہ بند سازش رچی جس میں مسٹر شاہ کی پولیس بھی شامل تھی۔ بی جے پی کی اس نفرت انگیز پرتشدد سیاست کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا