شاہنواز آہنگر کا ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ

0
0

آنگن واڑی ورکرز و ہیلپرز کے جائیز مطالبات کو حل کرنے پر دیا زور
لازوال ڈیسک

کشتواڑ؍؍ راسٹریہ کرانتی کاری ٹریڈ یونین آف انڈیا کے سٹیٹ جنرل سیکریٹری شاہنواز آہنگر نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی آنگن واڑی ورکرز و ہیلپرز کے جائیز مطالبات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیں۔ آہنگر نے کہا کہ آنگن واڑی ورکرز و ہیلپرز کی تتنخواہ کو برائے راست اپنے ہی محکمہ سے دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوے کہا کہ سرپنچ اور ممبروں کے خاتونمیں اگر اس رقم کو دیا جارہا ہے تو اس حکم نامے کو فوری واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی ورکرز و ہیلپرز کی آواز کو انسانی بنیادوں پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ آہنگر نے کہا کہ اس سلسلہ میں پہلے ہی مرکزی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے۔شاہنواز ااہنگر نے کہا کہ جلد ہی اس بابت ایک خط مرکزی حکومت کو بھی آراسال کیا جائے گا۔آہنگر نے کہا کہ سرپنچ اور مبران کے کھاتے سے دی جانے والی تنخواہ کے اس حکمنامے کو فوری طورپر واپس لینے کی ضرورت ہے۔آہنگر نے کہا کہ راسٹریہ کرانتی ٹریڈ یونین آف انڈیا ملک گیر طرز پر ملازمین، کسان، مزدوروں اور تاجران کی آواز کو بلند کرتی ہے، آہنگر نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی بیروزگار نوجوانوں کے لے بیروزگاری بھتہ جاری کرے تاکہ بے روزگار سے جھوج رہے نوجوان اپنی زندگی خوشحال طریقے سے گزار سکے، آہنگر نے کہا کہ جلد ہی ریاستی سطح پر ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں مسایل و مطالبات کو سنا جائے گا اور مرکزی انتظامیہ سے ان مطالبات کو حل کرنے کی کوشش عمل میں لاہی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا