ہندوستانی فوج نے پراٹ راجوری میں گجر اور بکروالوں کے ساتھ بات چیت کی

0
0

عوام نے کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل سننے پر ہندوستانی فوج کی کوششوں کو سراہا

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گجر اور بکروالوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں، ہندوستانی فوج نے راجوری ضلع کے پراٹ گاؤں میں ان کے ساتھ بات چیت کی۔

https://joinindianarmy.nic.in/

وہیں تقریب میں کل 56 گجر اور بکروالوں نے شرکت کی۔ اس بات چیت کا مقصد ان کے مسائل اور کمیونٹی کو ان کی اونچی جگہوں پر منتقلی کے دوران درپیش مسائل، نقل مکانی کے لیے دستاویزات سے متعلق ان کی بنیادی ضروریات، جنگلات کے حقوق کے قانون 2006 کے بارے میں آگاہی اور ان کے بچوں کی تعلیم کو سمجھنا تھا۔ وہیںمقامی لوگوں نے ہجرت کے موسم سے قبل گجر اور بکروالوں کے لیے اس طرح کی منفرد تقریب منعقد کرنے اور کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل سننے پر ہندوستانی فوج کی کوششوں کو سراہا۔ یاد رہے ہندوستانی فوج کا یہ اقدام عوام اور ہندوستانی فوج کے درمیان پہلے سے موجود رشتے کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بہت آگے جائے گا اور اس سے گجر اور بکروال برادری کو کافی حد تک فائدہ پہنچے گا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا