ویر ناریوں سمیت 100 اراکین کی حوصلہ افزا شرکت دیکھنے میں آئی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍قوم کی بے لوث خدمت میں اپنی زندگیاں وقف کرنے والے ہمارے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کو یاد کرنے اور ان کا احترام کرنے کی اپنی کوشش میں، ہندوستانی فوج نے گمبھیر، راجوری میں ایک ای ایس ایم ریلی کا انعقاد کیا
https://joinindianarmy.nic.in/
جس میں ویر ناریوں سمیت تقریباً 100 اراکین کی حوصلہ افزا شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس تقریب میں سابق فوجیوں نے نہ صرف یونیفارم میں اپنے دنوں کو یاد کیا بلکہ علاقے میں ان کے اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت کی سہولیات کی صورتحال، پنشن سے متعلق معاملات اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اپنے روزمرہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ سیکورٹی کے مسائل پر قابو پانے میں اپنا حصہ ڈالنے کا وعدہ کیا۔تاہم موجود لوگوں میں جوش و خروش اور دلچسپی شامل تھی ۔