ڈریم ویلی ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ، ٹنگڈار کے یوم تاسیس منایا

0
0

طلباء ، اساتذہ، والدین، اور مقامی شخصیات نے بھرپور شرکت کی

زبیر احمد
کرناہ //کرناہ کے نجی تعلیمی ادارے، ڈریم ویلی ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ، ٹنگڈار میں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلباء و طالبات، اساتذہ، والدین، اور مقامی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ادارے کے بانی نے اس دن کو تعلیمی میدان میں ادارے کی کامیابیوں کا جشن منانے اور مستقبل کے اہداف کا تعین کرنے کے لیے وقف کیا۔

https://www.facebook.com/D.V.E.I.Tangdar/
وہیںتقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد طلباء نے تقریریں، نغمے اور ثقافتی رقص پیش کیے، جس نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ طلباء نے ثقافتی روایات کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی خاکے اور نغمے پیش کیے، جو اس تقریب کی خاص بات رہے۔
تقریب کے دوران مقررین نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے کرناہ کے تعلیمی میدان میں ایک نمایاں ادارہ قرار دیا۔ اساتذہ نے کہا کہ ڈریم ویلی ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ نے علاقے میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور ادارہ ہمیشہ طلباء کی بہترین تربیت اور کردار سازی کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ اس موقع پر ادارے کے سربراہ الطاف مقبول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا مقصد صرف نصابی تعلیم فراہم کرنا نہیں، بلکہ طلباء کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
تقریب میں شریک والدین اور مقامی شخصیات نے بھی ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ والدین نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور ادارے کو تعلیمی معیار میں مزید بہتری کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
ادارے کے سربراہ نے تقریب کے اختتام پر آئندہ کے منصوبے پیش کیے اور کہا کہ ادارہ علاقے کے مزید بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور جدید تعلیمی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے طلباء کی تعلیمی و عملی کامیابیوں کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔تقریب کا اختتام ادارے کے روشن مستقبل کے عزم کے ساتھ کیا گیا اور طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا۔
https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا