اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھڑگے کو دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد

0
0

شمولیتی سیاست کو برقرار رکھنے کے لیے کھڑگے کا عزم سب کے لیے امید کی کرن ہے: بھلا

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے ہفتہ کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو دفتر میں دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ ایک مبارکبادی پیغام میں، بھلا نے کہا کہ آج ایک قابل ذکر سنگ میل ہے کیونکہ کھڑگے جی کے کانگریس صدر کے طور پر دو سال مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے غیر متزلزل عزم، تجربہ کار قیادت اور حکیمانہ صلاحت کے ساتھ قیادت کی ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Raman_Bhalla

سماجی انصاف اور جمہوریت کے انتھک چمپئن، کھڑگے جی کا سفر—ایک طلبہ یونین لیڈر سے لے کر انڈین نیشنل کانگریس کے صدر تک کا سفر متاثر کن ہے۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان کے سیکولر تانے بانے کو برقرار رکھنے اور جامع سیاست کو آگے بڑھانے کا ان کا عزم سب کے لیے امید کی کرن ہے۔ اپنی مؤثر قیادت کے مزید کئی سالوں کی خواہش کرتے ہوئے، بھلا نے اے آئی سی سی صدر کو قوم اور پارٹی کے لیے ان کی انتھک خدمات کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے ان کی دائمی کامیابی اور طاقت کی خواہش کی۔ بھلا نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی قیادت میں، پارٹی نے ’نمایاں پیش رفت‘کی ہے اور وہ تنظیمی ڈھانچے کو زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ واضح رپے کھڑگے نے 26 اکتوبر 2022 کو باضابطہ طور پر کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔کھڑگے نے انڈین نیشنل کانگریس کی خوبیوں کو مجسم کیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا