فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

0
32

جوانوں پر حکمت عملی کی درستگی اور مستقبل کے چیلنجوں کے لئے پیشہ ورانہ مہارت کو بر قرار رکھنے پر زور دیا

یواین آئی

سری نگر؍؍فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمارا نے سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔فوج کی شمالی کمان نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ سری نگر کے شالہ ٹینگ میں انسداد دہشت گردی گرڈ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

http://www.mod.gov.in/dod/directorate-public-relations-0
انہوں نے کہا کہ اس دوران فوجی کمانڈر نے جوانوں کی لگن کی سراہنا کی اور تمام رینکس کو چوکس رہنے کی تاکید کی اور جوانوں پر حکمت عملی کی درستگی اور مستقبل کے چیلنجوں کے لئے پیشہ ورانہ مہارت کو بر قرار رکھنے پر زور دیا۔ذرائع نے بتایا کہ کشمیر کے دورے کے دوران فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کو سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
اس سے قبل شمالی کمان کے سربراہ نے شالہ ٹینگ میں کلو فورس کیمپ کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرئے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔فوجی کمانڈر کو سینئر آفیسران نے ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔شمالی کمان کے سربراہ نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ آپریشنل کوششوں کے تمام شعبوں میں مسلسل کامیابی کے لئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا