اصغر سامون نے ٹراوٹ فارم کا دورہ کر کے اس کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

ایس آر ٹی سی کو جدید یت سے ہمکنار کرانے کی ضرورت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ، ٹرانسپورٹ اور ماہی پروری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج داچھی گام فش فارم کا دورہ کر کے وہاں ہو رہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر متعلقہ محکمہ کے دائریکٹر آرکے پنڈتا ، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی وتھے۔اصغر سامون نے فارم کے مختلف شعبوںکا معائینہ کیا او رافسروں پر زور دیا کہ وہ وہاں ٹراوٹ مچھلیوں کے معیاری بیج تیار کرنے کے عمل میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے فارم میں تیار ہونے والے ٹراوٹ فارم کی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ماہی پروری کے سیکٹر کے روزگار کے کافی وسائل موجود ہیں اور کشمیر آبی ذخائر مالا مال ہے تاہم ان وسائل کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ماہی پروروں کی آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔اس موقعہ پر فشریز محکمہ کے افسروں نے ڈاکٹر سامون کو فارم کے کام کاج سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ ماہی پروری کی سکیموں کو بنیادی سطح پر عملانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔دریں اثناء انہوں نے ایس آر ٹی سی ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور اس کے کام کاج کا جائزہ لیا او رانہوں نے وہاں افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کارپوریشن کو مزید نفع بخش بنانے اور لوگوں کی توقعات کے عین مطابق کے لئے مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو مزید فعال بنانے کے لئے اختراعی اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا