لازوال ویب ڈیسک
کپواڑہ؍؍وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے آج ضلع کپواڑہ کے بلاک ہائیہامہ میں بہرام داری بٹپورہ میں
آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات کی اور آتشزدگی کے اس بدقسمت واقعہ پر دُکھ کا اِظہار کیا جس میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔مشیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر آیوشی سوڈن بھی تھیں۔
https://www.instagram.com/nasir_sogami/
مشیر موصوف نے دورے کے دوران آگ سے متاثرہ کنبوں سے ہمدردی کا اِظہار کیا اور اِنتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کے تحت ہر کنبے کو ایک لاکھ روپے اور آگ سے تباہ ہونے والی ہر دُکان کے لئے 40 ہزار روپے فراہم کئے ۔ اُنہوں نے ہر متاثرہ کنبے کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت 1.25 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔اِس کے علاوہ پی ایم اے وائی کے تحت ان کنبوں کو 1.67 لاکھ روپے اور منریگا کے تحت گائے شیڈ کی تعمیر کے لئے ہر کنبے کو 1.25 لاکھ روپے کی منظوری دی جائے گی۔اِس سے قبل اَپنی آمد پر مشیر نے ڈاک بنگلو کپواڑہ میں افسران کی ایک میٹنگ طلب کی اور ضلع کپواڑہ کے ترقیاتی منظر نامے کے بارے میں ان سے تفصیلی رائے حاصل کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈن، اے ڈی سی کپواڑہ محمد رؤف رحمان اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مشیرموصوف کو ضلع میں بجلی، پانی کی فراہمی، صحت، سیاحت، شہری ترقی، کھیلوں کی ترقی اور لکڑی کی موجودہ صورتحال سمیت ترقیاتی پروفائل کے بارے میں جانکاری دی۔مشیر نے ڈاک بنگلو کپواڑہ میں ایک عوامی دربار کی صدارت بھی کی جس میں لوگوں نے مختلف ترقیاتی مسائل کو پیش کیا۔ انہوں نے ان مسائل کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ مشیر ناصر اسلم وانی نے ڈاک بنگلو کپواڑہ میں ایک عوامی دربار کی صدارت بھی کی جس میں لوگوں نے مختلف ترقیاتی مسائل پیش کئے۔ اُنہوں نے ان مسائل کے بروقت حل کی یقین دہانی کی۔