لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍کمشنر سیکرٹری پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول اجیت کمار ساہو نے ایک میٹنگ کے دوران وادی میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران تمام انجینئروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر ایک گھر تک پانی کی سپلائی کی یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دِقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سرما کے لئے ڈی جی سیٹس اور دیگر چیزوں کو تیار رکھیں تاکہ موسم سرما کے دوران عام لوگ پریشان نہ ہو۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ جلد جیون مشن کے تحت تمام گھروں کو 2024 ء تک پانی فراہم کیا جائے گا۔ انجینئروں سے کہا گیا ہے کہ وہ وادی کے ہر ایک گھر کو سکیم کے دائرے میں لائیں۔