کولگام :کمسن بچے کی لاش باز یاب، پر نم آنکھوں سے سپرد خاک

0
27

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر//جنوبی ضلع کولگام کے برنیو لامڑ علاقے میں تیندوے نے جس تین سالہ بچے کو اپنے ساتھ لیا اُس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کولگام کے مضافاتی علاقے برنیو لامڑ علاقے میں بدھ کی شام تیندوے نے تین سالہ بچے پر حملہ کرکے اس کو اپنے ساتھ جنگل لے گیا۔

https://jkwildlife.com/wild/Files/sanc.asp
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، محکمہ وائلڈ لائف ، فوج اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر تلاشی آپریشن شروع کیا اور درمیانی شب کمسن بچے کی لاش برآمد کی گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد کمسن لڑکے کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔
دریں اثنا ماہرین کا ماننا ہے کہ وادی میں جنگلی جانوروں کو میدانی علاقوں میں بستیوں میں نمودار ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ جنگل صاف ہو رہے ہیں اور دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ میدانی علاقوں میں بھی اب زرعی اراضی کو ایگریکلچر کے بجائے ہاٹی کلچر میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
جہاں دھان و دیگر فصلوں کے وسیع و عریض کھیت کھیلان تھے وہاں آج مختلف قسموں کے میوہ باغ کھڑے ہیں جنہوں نے گھنے جنگلوں کی صورت اختیار کی ہے۔
ماہر نے بتایا کہ اس کے علاوہ متعلقہ محکمہ بھی فاریسٹ نرسریاں بنا رہا ہیں جن کی بعد میں اچھی طرح سے دیکھ ریکھ نہیں کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں وہ بھی جنگل بن کر جنگلی جانوروں کی آماجگاہ بن گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کے بستیوں میں نمودار ہونے کے لئے لوگ خود بھی کسی حد تک ذمہ دار ہیں۔
ادھر لوگوں کا الزام ہے کہ متعلقہ محکمہ جنگلی جانوروں کے خلاف تب تک کوئی کارروائی انجام نہیں دیتے ہیں جب تک نہ وہ نقصان کرتے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا