جنوبی کشمیر کے ترال میں ایک غیر مقامی مزدور زخمی

0
27

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر،// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں جمعرات کی صبح ایک غیر مقامی مزدور زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کر رہے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا یہ ملی ٹنٹ حملہ ہی تھا۔
یہ واقعہ ترال کے بٹہ گںڈ علاقے میں جمعرات کی صبح پیش آیا۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Kashmir
ایک پولیس افسر نے بتایا: ’زخمی غیر مقامی مزدور کو دوسرے ساتھیوں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا: ’مذکورہ غیر مقامی مزدور کیسے زخمی ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔
واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس کے سیئنر افسران اور سیکورٹی فورسز جائے واردات پر پہنچ گئے۔
بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹرشاہنواز احمد سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز اس حملے میں ملوث دو مشتبہ غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی تصویریں جاری کیں۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا