لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی سری نگر میں صوبہ کشمیر میں سیکورٹی صورتحال پر جائزہ میٹنگ منعقد

0
25

مزدوروں کی حفاظت کیلئے کلیدی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور تعمیراتی کیمپوں کے اِرد گرد حفاظتی گرڈ کو سخت کرنے کی ہدایات

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آج راج بھون میں صوبہ کشمیر میں سیکورٹی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات،پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ چندرکر بھارتی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لأ اینڈ آرڈر) وِجے کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی نتیش کمار، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر ودھی کمار بردی، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری ،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری اور جموں و کشمیر پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://jkrajbhawan.nic.in/
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس اَفسران سے کہا کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے اہم پروجیکٹوں اور مزدوروں کی حفاظت کے لئے تعمیراتی کیمپوں کے اِرد گرد سیکورٹی گرڈ کو سخت کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے منصوبے پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوںکے ساتھ باقاعدگی سے کوآرڈی نیشن میٹنگوں کے لئے میکانزم کے قیام پر زور دیا۔اُنہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سیکورٹی آڈِٹ کرے، سٹریٹجک پوائنٹس پر چوبیس گھنٹے ناکے لگائے جائیں، نائٹ پٹرولنگ اور علاقے کے تسلط کا جائزہ لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر مضبوط سیکورٹی اور انٹلی جنس گرڈ کو یقینی بنانا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دہشت گردوں کی مدد کرنے والے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سمیت دہشت گردی کے پورے ماحولیاتی نظام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا