شکایات کا جائزہ لینے کے لیے جے ایم سی کمشنر نے وارڈ نمبر 58 ڈگیانہ کا دورہ کیا

0
0

مقامی عوام نے کئی اہم مسائل اٹھائے،بند نالے اور سٹریٹ لائیٹس سر فہرست رہیں

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو نے آج وارڈ نمبر 58 ڈگیانہ کا دورہ کیا۔ وہیںدورے کے دوران کمشنر نے مذکورہ وارڈ کے مکینوں کی شکایات کا جائزہ لیا۔ مکینوں نے انہیں بتایا کہ وارڈ میں اکثر نالے بند پڑے ہیں جو کہ سیلاب کی بڑی وجہ ہے،

https://www.jmcjammu.org/

 

انہوں نے سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ بھی اٹھایا۔اس موقع پرکمشنر، جے ایم سی نے کہا کہ علاقے میں دورے کرنے کا مقصد رہائشیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے جس کے لیے متعلقہ افسران کو شکایات کے ازالے کے لیے اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
کمشنر نے وارڈ کے مکینوں سے درخواست کی کہ وہ سی اینڈ ڈی کا فضلہ نالہوں میں نہ پھینکیں جو کہ نالہ بند ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں چیف ٹرانسپورٹ آفیسرز، جے ایم سی کو متحرک کر دیا گیا ہے اور سی اینڈ ڈی ویسٹ اٹھانے کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے اور شہر کے مکینوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تصویر اور مقام کے ساتھ سی اینڈ ڈی کچرا اٹھانے کے لیے آن لائن رابطہ کریں یا ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا