سکینہ مسعود ایتو نے سکمز کا دورہ کیااور گگن گیر حملے میں زخمی ہوئے اَفراد کی خیریت دریافت کی

0
23

اہل خانہ اور زخمیوں کے تیمارداروں سے بات چیت کی ،اُنہیں مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کی

سکمز کے کریٹیکل کیئر یونٹ اور ایمرجنسی وارڈوں کا معائینہ کیا

لازوال ویب ڈیسک
سری نگر؍؍وزیربرائے صحت و طبی تعلیم ، سوشل ویلفیئر ، سکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم محکمہ سکینہ مسعود ایتو نے آج شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) صورہ کا دورہ کیا اور حالیہ گگن گیر حملے میں زخمی ہوئے اَفراد کی خیریت دریافت کی۔دورے کے دوران وزیر موصوفہ کو سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے زخمیوں کے حالت اور صحت کے ساتھ ساتھ ان کے مؤثر علاج کے لئے اَپنائے جانے والے طبی طریقۂ کار کے بارے میں جانکاری دی۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Sakina_Itoo

سکینہ مسعود ایتونے زخمیوں سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اُنہوں نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔اِس موقعہ پر وزیرموصوفہ نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس سے بات چیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بہترین طبی امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ مریضوں کے بہتر علاج کے لئے تمام ضروری طبی وسائل ہسپتال میں دستیاب ہوں اور اگر ضرورت پڑے ان کے مؤثر علاج کے لئے دوسرے ہسپتالوں سے رائے لی جائے۔ سکینہ مسعود ایتونے سکمز کے کریٹیکل کیئر یونٹ اور ایمرجنسی وارڈوںکا بھی معائینہ کیا۔معائینے کے دوران وزیر موصوفہ نے ہسپتال میں مریضوں کی معیاری نگہداشت اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی سب سے بڑی صحت سہولیت میں سے ایک ہونے کے ناطے لوگوں کو اس کے مریضوں کی نگہداشت سے بہت سی اُمیدیں وابستہ ہیں۔اُنہوں نے مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور انہیں ہسپتال میں بہترین طبی علاج کی یقین دہانی کی۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا