’خارج پلاسٹک کے کچرے سے ورٹیکل گارڈن کیسے تیار کریں‘

0
31

جی ڈی سی بشناہ میں دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا

لازوال ڈیسک
جموںجی ڈی سی بشناہ کی پرنسپل ڈاکٹر شلو سمیال کی رہنمائی میں ایکو کلب اور جی ڈی سی، بشناہ کے انسٹی ٹیوٹ انوویشن کونسل کے ذریعہ ’خارج پلاسٹک کے کچرے سے عمودی باغ کیسے تیار کریں‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نازیہ رسول لطیفی، ایک معروف ماہر ماحولیات اور ایچ او ڈی ، شعبہ ماحولیات، جی سی ڈبلیو گاندھی نگر جموں کو ریسورس پرسن کے طور پر مدعو کیا گیا۔تاہم پہلے دن انہوں نے ورٹیکل گارڈن کو بڑھانے پر ایک انٹرایکٹو سیشن دیا۔ انہوں نے طلباءکو ورٹیکل گارڈن کے متعدد فوائد کے بارے میں بتایا جیسے کہ یہ کسی بھی عمودی جگہ پر اٹھایا جا سکتا ہے، محیطی معیار کو بہتر بناتا ہے اور اس جگہ کی جمالیات کو بڑھاتا ہے۔ تاہم طلباءاور فیکلٹی ممبران نے پورے ایونٹ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

https://www.gdcbishnah.com/
تاہم دوسرے دن، پی ای ٹی کی بوتلوں کو پلانٹر کی شکل دی گئی اور دیواروں پر نصب کیا گیا جس کے بعد شجرکاری کی گئی۔وہیں خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر رتیکا شرما، رکن آئی آئی سی نے پیش کیا اور شکریہ کی تحریک پروفیسر ثانیہ حمید، کنوینر ایکو کلب اور کنوینر آئی آئی سی نے پیش کی۔ اس پورے پروگرام کو ممبران ایکو کلب ڈاکٹر سنیل کمار ، ڈاکٹر کلثوم، پروفیسر شیوانی رینا اور ڈاکٹر شیو کمار کھجوریانے ترتیب دیا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا