لازوال ویب ڈیسک
جموں، // ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں منگل کی صبح فوج نے ایک پاکستانی ڈرون پر گولیاں چلائیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں منگل کی صبح ایک ڈرون کو سر حد پار کرنے کی
https://joinindianarmy.nic.in/
کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات جوانوں نے اس اڑنے والی چیز پر گولیوں کے کئی رائونڈ
چلائے جس کے بعد وہ واپس جانے پر مجبور ہوا۔واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔