ٹرانسپورٹروں نے جموں وکشمیر میں ٹرانسپورٹر یونینوں کے انتخابات کا مطالبہ کیا

0
0

نو منتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل،کہا نام نہاد صدور سے ہمیں نجات دلائی جائے

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ٹرانسپورٹروں نے جموں وکشمیرمیں ایک جمہوری حکومت کے قیام کاخیرمقدم کرتے ہوئے اُمیدظاہرکی ہے کہ ٹرانسپورٹر بھی اب جمہوریت اورسکون کی سانس لیں گے۔

https://www.jksrtc.co.in/

آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں ٹرانسپورٹروں نے کہاکہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جموں کشمیر میں دس سال بعد اسمبلی کے انتخابات ہوئے ہیں اور ہم عوام کی طرف سے منتخب ہونے والی نئی این سی حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مختلف روٹوںکی ہماری یونینوں کے انتخابات جو ابھی تک نہیں ہوئے ہیں،ایل جی اور نئے سی ایم کریں گے کیونکہ یونینوں کے ان نام نہاد صدور نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے روٹس اور ٹرانسپورٹرز کو تباہ کر دیا ہے اور بانہال گروپ میں گردیپ سنگھ پپو نے بغیر کسی انتخاب کے اقتدار سنبھال لیا ہے۔ ان کے والد کے انتقال کے بعد الیکشن نہیںہوئے، اور اپنی غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم ٹرانسپورٹرز ختم ہونے کے دہانے پر ہیں، اگر ہمیں امید کی کوئی کرن نظر آئی تو وہ ٹرانسپورٹ چیئرمین اجیت سنگھ کی شکل میں تھی، کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد وہ ہمارے انتخابات کرائیں گے۔
انہوںنے کہاکہ جب وجے چِب اور بھرت شرما کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے کل شام میڈیا میں نام نہاد صدور کو یہ بات بتائی۔ ہم نے سنا ہے کہ وہ آل جموں کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کو ختم کر رہے ہیں، تو ہم سب نے ایک میٹنگ کی اور ہم سب ٹرانسپورٹرز نے فیصلہ کیا کہ ان نام نہاد سربراہوں کے پاس کیا طاقت ہے کہ وہ اس تنظیم کو ختم کر رہے ہیں، یہ ہمارے ٹرانسپورٹرز کی تنظیم ہے، اور ان صدور کا کیس پہلے ہی عدالت میں چل رہا ہے، وہ اسے کیسے ختم کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور جموںو کشمیریو ٹی کے ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ایک آواز میں ہم اجیت سنگھ چیئرمین سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹرانسپورٹرز اور تنظیم کو آپ کی ضرورت ہے۔
انہوںنے کہاکہ موصوف نے بہت سے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کر دیے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ آپ ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے اسی طرح ٹرانسپورٹ کی خدمت کرتے رہیں گے اور ہمارے الیکشن کروا کر ان بے ایمان اور بے شرم صدور سے ٹرانسپورٹرز کو بچانے کا کام کریں گے۔انہوںنے نو منتخب حکومت کے وزیر اعلی عمر عبداللہ اور جے کے یو ٹی کے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہہم ٹرانسپورٹروں کو بچایا جائے، اگر کوئی ہماری ٹرانسپورٹ یونین کو ختم کر رہا ہے تو کیوں کر رہا ہے ۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا