فلم کا ٹریلر ٹیگورہال میں منعقدہ تقریب میں ریلیز
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍معروف مقامی فلم ساز بلبیر سنگھ سہانی کی ہدایت میں تیار کی گئی پنجابی اور پہاڑی زبان میں فلم "مٹی نصیب دی”ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ اس فلم کی کہانی بلبیر سنگھ سہانی نے ہی تحریر کی ہے اور فلم میں کئی معروف مقامی اداکاروں جن میں منظور اشبری،یوسف میر،سروپ سنگھ سودھی، خورشید میر، گلفام بارجی ، سلندر سنگھ،شوکت ماگرے، مجبین انکساری، ہرجیت سنگھ،سمرن کور،آصف خان، ہرش دیپ سنگھ،رنجیت سنگھ،سورج سنگھ سورج اور شافیہ مقبول قابل ہیں
https://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/latest-new-movies/punjabi-movies
نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تقریب میں سیکریٹری کلچرل اکیڈمی ہرویندر کور خاص مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئیں جبکہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رندھیپ سنگھ،ڈاکٹر صالح رسول اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر جگدیش سنگھ آزاد مہمان زی وقار کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔ فلم کی کہانی کشمیر میں صدیوں سے رہ رہے سکھ برادری اور مسلمانوں کے آپسی پیار و محبت اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔یہ فلم سکھ برادری کی اپنے مادری وطن کے لئے ان کی گہری محبت اور ان کو درپیش چیلنجوں کو بیان کرتی ہے۔ یہ فلم کمیونٹی میں ہر خاندان کی ثقافت، رشتوں، پیار ومحبت، بھائی چارے اور جدوجہد کو تلاش کرتی ہے۔تقریب میں وادی کے معروف فلم ساز اور ماہر تھیٹر مشتاق علی احمد خان، ڈاکٹر عیاش آرف،وادی کے معروف بالی ووڈ اداکار میر سرور، کانگریس کے سینئر لیڈر سریندر سنگھ چنی اور مقامی فلم شائقین، اداکار اور عام لوگوں کی ایک خاص تعداد نے شرکت کی۔