قوموں کے عروج و زوال کے فیصلے علم کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ مفتی ہارون ندوی

0
23

کھاٹک سماج کا تعلیم، کرئیر اور ہنر مندی کے موضوع پر اہم پروگرام کا کامیاب انعقاد

لازوال ویب ڈیسک

شہر چوپڑا میں اکھل مہاراشٹر مسلم کھاٹک سماج بہواددیشیہ سنستا چوپڑا اور مہاراشٹر راجیہ الپ سنکھیانک ادھیکاری کرمچاری ایسوسییشن کی جانب سے مولانا ازاد وکاس مہامنڈل قرض اسکیم اور کریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد 16 اکتوبر 202 کو اگریسن بھون کارگل چوک، چوپڑا (جلگاؤں) میں صبح 10 سے دو بجے کے درمیان منعقد ہوا۔ مفتی ہارون ندوی قومی صدر اکھل مہاراشٹر مسلم کھاٹک سماج، کی صدارت میں منعقد ہوا۔

https://manuu.edu.in/home

مفتی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں علم کی اہمیت اور حصول علم کے ذرائعوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلبہ، والدین و سرپرست اور سماج کے ذمہ داران کو ترجیحی بنیاد پر تعلیم اور معاش کے میدان میں کام کرنے کی تلقین کی۔ نائب صدر یوسف لطیف صاحب نے ایسے پروگرام کے مسلسل انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ مراکا سیکریٹری، یاسین ماپارا صاحب نے ایسو سی ایشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مراکا کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ نائب صدر مراکا یوسف نشاندار صاحب نے حکومت کی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ فاروق کھاٹک سر (سیکریٹری مراکا تھانہ ضلع) نے مولانا ازاد منڈل کی مختلف قرض اسکیموں کی تفصیل بیان کی اور ان سے فائدہ اٹھانے اور اپنے تعلیمی اور معاشی حالات کو بہتر کرنے کی سمت رہنمائی کی۔ موم فہیم احمد (کرئیر کاؤنسلر و آئیٹا صدر بھیونڈی) نے کورسیس کی اہمیت، کرئیر کے انتخاب میں درکار لوازمات پر مختلف مثالوں کی مدد سےتفصیلی رہنمائی کی۔ ڈاکٹر وسیم صاحب نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ زبیر سر اور اخلاق منشی نے صدر کی تجویز و تائید کی۔ ڈاکٹر راغب احمد (کارپوریٹ ٹرینر) نے تعلیم اور کرئیر کی اہمیت پر گفتگو کی۔ شوکت کھاٹک (ویرا اکیڈمی) نے بھی سامعین سے خطاب کیا۔ سہیل خان صاحب اور امین حکیم صاحب (مراکا) نے اپنی حاضری سے پروگرام کی رونق بڑھائی۔ 650 سے بھی زائد طلبہ و طالبات، والدین و سرپرست اور عمائدین کی شرکت سے پروگرام انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ کھاٹک سماج کے مختلف علاقوں کے ذمہ داران جو دیگر ریاستوں سے بھی تشریف لائے تھے انھوں نے پروگرام میں اپنا مکمل تعاون پیش کیا۔

قوموں کے عروج و زوال کے فیصلے علم کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ مفتی ہارون ندوی کھاٹک سماج کا تعلیم، کرئیر اور ہنر مندی کے موضوع پر اہم پروگرام کا کامیاب انعقاد شہر چوپڑا میں اکھل مہاراشٹر مسلم کھاٹک سماج بہواددیشیہ سنستا چوپڑا اور مہاراشٹر راجیہ الپ سنکھیانک ادھیکاری کرمچاری ایسوسییشن کی جانب سے مولانا ازاد وکاس مہامنڈل قرض اسکیم اور کریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد 16 اکتوبر 202 کو اگریسن بھون کارگل چوک، چوپڑا (جلگاؤں) میں صبح 10 سے دو بجے کے درمیان منعقد ہوا۔ مفتی ہارون ندوی قومی صدر اکھل مہاراشٹر مسلم کھاٹک سماج، کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مفتی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں علم کی اہمیت اور حصول علم کے ذرائعوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلبہ، والدین و سرپرست اور سماج کے ذمہ داران کو ترجیحی بنیاد پر تعلیم اور معاش کے میدان میں کام کرنے کی تلقین کی۔ نائب صدر یوسف لطیف صاحب نے ایسے پروگرام کے مسلسل انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ مراکا سیکریٹری، یاسین ماپارا صاحب نے ایسو سی ایشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مراکا کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ نائب صدر مراکا یوسف نشاندار صاحب نے حکومت کی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ فاروق کھاٹک سر (سیکریٹری مراکا تھانہ ضلع) نے مولانا ازاد منڈل کی مختلف قرض اسکیموں کی تفصیل بیان کی اور ان سے فائدہ اٹھانے اور اپنے تعلیمی اور معاشی حالات کو بہتر کرنے کی سمت رہنمائی کی۔ موم فہیم احمد (کرئیر کاؤنسلر و آئیٹا صدر بھیونڈی) نے کورسیس کی اہمیت، کرئیر کے انتخاب میں درکار لوازمات پر مختلف مثالوں کی مدد سےتفصیلی رہنمائی کی۔ ڈاکٹر وسیم صاحب نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ زبیر سر اور اخلاق منشی نے صدر کی تجویز و تائید کی۔ ڈاکٹر راغب احمد (کارپوریٹ ٹرینر) نے تعلیم اور کرئیر کی اہمیت پر گفتگو کی۔ شوکت کھاٹک (ویرا اکیڈمی) نے بھی سامعین سے خطاب کیا۔ سہیل خان صاحب اور امین حکیم صاحب (مراکا) نے اپنی حاضری سے پروگرام کی رونق بڑھائی۔ 650 سے بھی زائد طلبہ و طالبات، والدین و سرپرست اور عمائدین کی شرکت سے پروگرام انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ کھاٹک سماج کے مختلف علاقوں کے ذمہ داران جو دیگر ریاستوں سے بھی تشریف لائے تھے انھوں نے پروگرام میں اپنا مکمل تعاون پیش کیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا