گگن گیر حملے میں معصوم انسانی زندگیوں کے اتلاف پر سید محمد الطاف بخاری نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا

0
24

حملے کو امن و استحکام میں خلل ڈالنے کی کوشش سے تعبیر کیا

کہا، جموں کشمیر کے لوگوں نے سالہا سال تک تباہی و بربادی کا سامنا کیا، اب مزید خونریزی کے متحمل نہیں ہوسکتے

سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر کنگن میں گزشتہ شام ہوئے دہشت گردانہ حملے میں چھ مزدوروں اور ایک ڈاکٹر کی موت پر اپنے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Altaf_Bukhari

اپنے ایک بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں اس دل دہلا دینے والے حملے میں معصوم انسانی زندگیوں کے ضیاع پر بہت حد دُکھ اور صدمے میں ہوں۔ یہ مزدور محض اپنی روٹی روزی کمانے کےلئے یہاں آتے ہیں۔ ایسے کمزور اور بے دفاع لوگوں کو ایک کو ایک وحشیانہ حملے کا نشانہ بنانا دہشت گردی اور بزدلی کی ایک بدترین مثال ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’بظاہر یہ حملہ جموں کشمیر میں امن و استحکام کے موجودہ ماحول کو درہم برہم کرنے کےلئے کیا گیا ہے۔ اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے لوگوں کے مصائب و مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ یہاں کے لوگ پہلے ہی بہت تباہی دیکھ چکے ہیں سہ چکے ہیں۔ وہ اس سرزمین پر مزید ہلاکتوں اور قتل و غارتگری کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ سالہا سال کی تباہی و بربادی کے بعد جموں کشمیر میں پائیدار امن و استحکام کی سخت ضرورت ہے تاکہ یہاں یہاں مصیبت ذدہ لوگ اب سکون اور راحت کی سانس لے سکیں۔‘‘

انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کو تلقین کی کہ وہ اس وحشیانہ حملے میں ملوث لوگوں کو جلد از جلد پکڑیں تاکہ انہیں اُن کے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا