کشمیر کبھی پاکستان نہیں بنے گا:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
0

لازوال ویب ڈیسک

 سرینگر //جموں و کشمیر میں حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے گاندربل میں مذدور وں

کے قتل عام پرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کبھی پاکستان نہیں بنے گا جولوگ اپنی کمائی کرنے کے لئے کشمیر آئے اُن کو ان درندوں نے شہید کردیا اور ساتھ میں لوگوں کی خدمت کرنے والے ایک ڈاکٹر بھی اپنی جان کھوبیٹھے

https://en.wikipedia.org/wiki/Farooq_Abdullah

۔انہوںنے کہا اس سے ان درندوں کو کیا ملے گا کیا وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں پاکستان بنے گا کئی سالوں سے وہ یہاں آرہے ہیں ہم کوشش کررہےہیں کہ  ہم معاملات حل کرکے آگے بڑھیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے گزارش ہے کہ وہ اگر صحیح معنوں میں دوستی چاہتے ہیں وہ یہ بند کریں انہوںنے کہا ہمیں مہربانی کرکے عزت سے رہنے دیں ترقی کرنے دیں 47سے یہاں آپ نے بھیجنا شروع کیا قبائیلی بھیجے بے گناہوں کو مروایا انہوںنے کہا کہ جب سے پچھلے 75سال میں پاکستان نہیں بنا اب کیسے بنے گا اللہ کے واسطے اپنے ملک کی طرف دیکھیں ہمیں ترقی کرنے دیں اس طرح کا قتل عام ترقی میں رکاوٹ ہے انہوںنے کہا کہ اس طرح کے حملے کا اثر ہم پر پڑھے گا انہوںنے کہا کہ ہم لوگ آگے نہیں بڑھ سکتے آگر یہی سب چلتا رہا وقت آگیا کہ ان کو یہ سب بند کرنا چاہئے ورنہ اس کے نتائج بہت سخت ہونگےانہوںنے کہا تیس سال سے یہ دیکھنا پڑھ رہا ہے بات کیسے ہوگی جب آپ بے گناہوں کو ماریں گے

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا