گگن گیر سونہ مرگ واقعہ: علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

0
38

سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں اتوار کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں کے غیر مقامی مزدوروں پر حملے کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

https://www.thehindu.com/news/national/militants-shooting-in-kashmirs-ganderbal-district/article68776745.ece

بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں پیر کو بھی حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو پوری طرح سے محاصرے میں لیا گیا ہے اور محاصرے کو مزید سخت کرنے کے لئے فورسز کی مزید کمک طلب کی گئی ہے۔

آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی واقعہ پیش آتے ہی گذشتہ شب ہنگامی طورپر سونہ مرگ پہنچے تھے اور صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔دریں اثنا جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا