ایس اے سی نے پی ڈی ڈی ، جے کے ایس پی ڈی سی ایل ،جے کے ایس پی ٹی سی ایل کی تشکیل نو کو منظوری دی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ایس اے سی کی میٹنگ کے دوران جے کے پی ڈی ڈی ، جے کے ایس پی ڈی سی ایل اورجے کے ایس پی ٹی سی ایل کے ڈھانچے کو از سر نو ترتیب دینے کو منظوری دی ہے ۔جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تناظر میں جموں کشمیر الیکٹر سٹی ایکٹ 2010 منسوخ ہوچکا ہے اور اب سینٹر الیکٹرسٹی ایکٹ 2019 ،31 اکتوبر 2019ء سے نافذ العمل ہوگا اور یوں جے کے پی ڈی ڈی کی از سر نو تشکیل ہوگی تاکہ جے اینڈ کے یو ٹی اور لداخ یوٹی کے حدود اور کام کاج کے تناظر میں یہ تشکیل ممکن ہوسکے۔ایس اے سی فیصلے کے مطابق جے کے ایس پی ڈی سی ایل اورجے کے ایس پی ٹی سی ایل کے گورنر کے پاس تمام شیئرز کو انتظامی سیکرٹری جے کے پی ڈی ڈی کو تفویض کئے جائیں گے۔جے کے پی ڈی ڈی کی مختلف شاخوں کے عملے کو متعلقہ کارپوریشنوں میں تعینات کیا جائے گااور محکمہ کے اثاثے متعلقہ کارپوریشنوں کو تفویض کئے جائیں گے ۔جے کے پی ڈی ڈی ، جے کے ایس پی ڈی سی ایل اور جے کے ایس پی ٹی سی ایل میں کام کر رہے ملازمین کے مفادات کو تحفظ دیا جائے گا۔اِن کمپنیوں کے منتظمین بھرتی قوانی اور مالی اختیارات مرتب کریں گے اور کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر س کی سفارشات کے مطابق جے کے پی ڈی ڈی انہیں حتمی شکل دے گی۔ایس اے سی کی منظوری کے بعد جے کے پی ڈی ڈی کے کام کاج اور حدود کو جے اینڈ کے یوٹی اور لداخ کی یوٹی میں تقسیم کیا جائے گا۔ جے کے پی ڈی ڈی کے کام کاج میں ترسیل ،تقسیم کاری اور مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری شامل ہے۔تشکیل نو میں لداخ میں ایک نئی کمپنی لداخ پاور کمپنی لمٹیڈ کوشامل کرنا ہے تاکہ لداخ میں بجلی کے پیداوار اور ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ایس اے سی نے پی ڈی ڈی کے انجینئر کیڈر میں متواتر ترقیوں کے سلسلے میں منصوبے تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ متعلقہ حکام اس پر غور کرسکے ۔ ایس اے سی نے اس عمل کو 30؍نومبر 2019 ء مکمل کرانے کی ہدایت دی۔