قبائلی آبادی کی فلاح و بہبود عمرعبداللہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے:جاوید رانا

0
41

کہاہماری حکومت غیر مراعات یافتہ اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے؛اننت ناگ میں گجر اور پہاڑی ہوسٹل کا دورہ کیا

لازوال ڈیسک

اننت ناگ؍؍وزیر برائے جل شکتی، جنگلات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے پر آج اننت ناگ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد گجر اور پہاڑی ہوسٹلوں کے کام کاج کے بارے میں خود جانکاری حاصل کرنا تھا۔اِس موقعہ پر وزیر کے ہمراہ اراکین قانون ساز اسمبلی ریاض احمد خان، الطاف احمد وانی، ظفر علی کھٹانہ اور بشیر احمد شاہ ویری بھی تھے۔وزیرموصوف کا اِستقبال سیکرٹری قبائلی امور ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ، سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس اور دیگر سینئر اَفسران نے کیا۔

https://x.com/JavedRanaa
جاوید رانا نے قبائلی طلبأ سے براہ راست بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ اُنہوں نے مختلف ترقیاتی اعلانات کئے جن میں اُمیدواروں کے لئے غذائی چارجز 100 روپے سے بڑھا کر 175 روپے یومیہ کرنے، گجر ہوسٹل کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے 100 کنال اراضی کی فراہمی، بنیاد ی ڈھانچہ کو اَپ گریڈ کرنے اور بنیادی سہولیات میں اِضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ حالیہ آتشزدگی کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کی فوری مرمت اور تزئین و آرائش شامل ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ موجودہ پہاڑی ہوسٹل کو ایک نئی اچھی طرح سے تیار شدہ عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ پہاڑی ہوسٹل کی تعمیر کی تجویز پہلے ہی ایڈوانس مرحلے میں ہے۔جاوید رانا نے ضلعی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران سے بھی مختصر ملاقات کی اور اُنہوں نے افسران کو منصوبہ بندی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مقامی رہائشیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ عوام کی توقعات کے مطابق فعال رہیں اور تمام سرکاری خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بنائیں۔
بعد میں قبائلی کمیونٹیوںکے وفود نے بھی وزیر موصوف سے ملاقات کی اور اُنہیں اَپنے مطالبات پیش کئے۔ اُنہوں نے ان مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پوراکرنے کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ قبائلی آبادی کو بااختیار بنانا اوّلین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت غیر مراعات یافتہ اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مرکزی حکومت کی وزارتوں کی مشاورت سے تمام ضروری فنڈز جاری کئے جائیں۔یہ دورہ قبائلی کمیونٹیوںکی متوازن اور تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے پر حکومت کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے ۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا