کہاگزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا قتل ہے جو انسانیت کے خلاف کارروائی ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈیموکریٹک پروگریسیوآزادپارٹی کے چیئرمین وسابق وزیراعلیٰ جموں وکشمیرغلام نبی آزادنے گاندربل کے گگنگیر میں ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ پرمزدوری کررہے
غیرمقامی مزدوروں کی ہلاکت پرگہری تشویش کااِظہارکرتے ہوئے انسانیت کے دشمنوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی مانگ کی ہے۔اُنہوں نے اس حملے کوبزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں معصوم مزدوروں کی ہلاکتوں کاایک مرتبہ پھر سلسلہ شروع ہوناباعث تشویش ہے۔اپنی Xپرسٹ میں غلام نبی آزادنے کہا’کشمیر کے گاندربل کے علاقے گگنگیر میں دو غیر مقامی بے گناہ مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا قتل ہے جو انسانیت کے خلاف کارروائی ہے۔ امن کے دشمنوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت اور زخمیوں کے لیے دعائیں!‘۔