لازوال ویب ڈیسک
سری نگر،// جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور بالی ووڈ ادکار سنیل شیٹھی نے اتوار کی صبح یہاں پولو اسٹیڈیم سے کشمیر کی پہلی بین الاقوامی میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر سنیل شیٹھی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’لوگ کشمیر آنا چاہتے ہیں اور اس قسم کے ایونٹ سے دنیا میں یہ پیغام جا رہا ہے کہ دنیا بھر سے لوگ اس قسم کے ایونٹز میں حصہ لینے کے لئے یہاں آ رہے ہیں جو ایک بہت بڑی بات ہے‘۔انہوں نے کہا:’کشمیر دنیا بھر کے لئے ایک جنت ہے‘۔اس میراتھن میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ایک میگا انٹرنیشنل میراتھن میں 2 ہزار کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں 59 غیر ملکی بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں۔
یہ کھلاڑی 42 کلومیٹر کی مکمل میراتھن اور 21 کلومیٹر کی (ہاف) نصف میراتھن دوڑیں گے۔اس میراتھن میں 29 یونین ٹریٹریوں اور 13 ملکوں سے وابستہ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ 30 سے35 کشمیری کھلاڑی بھی حصل لے رہے ہیں۔