’ہندوستان کو دنیا کے لیے کھانے کی سب سے بڑی باسکٹ بناناہے‘

0
0

وزراء اور ریاستی نمائندوں کی طرف سے دی گئی ہر تجویز اہم حکومت ہند باہمی تعاون سے کام کرے گی۔ شیوراج سنگھ چوہان

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍گزشتہ فصلوں کے موسموں کے دوران فصل کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ربیع کے موسم کے لیے فصل کے حساب سے اہداف طے کرنے کے مقصد کے ساتھ، مرکزی وزیر زراعت، شیوراج سنگھ چوہان نےNASCکمپلیکس، میں 2024 کے لیے زراعت پر قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان جدید زرعی طریقوں اور ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں بات چیت کو فروغ دینا تھا تاکہ ضروری زرعی آدانوں کی ہموار فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مدد ملے، اس طرح فصل کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو۔

https://x.com/ChouhanShivraj
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شری شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، ’’ہمیں پیداواری صلاحیت بڑھانے اور کیمیکلز اور کھادوں پر انحصار کم کرنے کے لیے نامیاتی اور قدرتی کھیتی کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس کا مقصد پیداواری لاگت کو کم کرتے ہوئے اور کسانوں کو حقیقی قیمتوں کی پیشکش کرتے ہوئے فی ہیکٹر پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ خریداری کی قیمت اور فروخت کی قیمت کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ریاستوں کو مرکز کے ساتھ مل کر زرعی موسمی حالات کی بنیاد پر پیداوار بڑھانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہندوستان کو دنیا کے لیے کھانے کی سب سے بڑی باسکٹ بنایا جا سکے۔2024-25 میں غذائی اجناس کی پیداوار کا قومی ہدف 341.55 ملین ٹن ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ہند وزراء اور ریاستی نمائندوں کی طرف سے دی گئی ہر تجویز پر باہمی تعاون سے کام کرے گی۔کانفرنس میں ریاستی وزیر(زراعت) رام ناتھ ٹھاکر نے ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ سیلاب اور طوفان کی وجہ سے فصلوں کے نقصان سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے فوری کارروائی کریں۔ سینئر افسران اور محققین کو مارکیٹ میں گردش کرنے والے زرعی ان پٹ کے معیار کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ریاستی وزیر (زراعت(،شری بھاگیرتھ چودھری نے تحقیقی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ملک کو دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا