ہندوستان نے سرفراز کی سنچری سے میچ میں واپسی کی

0
34

لازوال ویب ڈیسک

بنگلورو، // سرفراز خان (ناٹ آؤٹ 125) اور رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 53) کے درمیان 113 رنز کی شاندار ناٹ آوٹ

شراکت داری کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن لنچ بریک تک اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 344 رن بنائے۔ سرفراز اور رشبھ نے صرف 132 گیندوں میں ٹیم کے لیے 113 رنز بنائے تھے۔ ٹیم انڈیا ابھی بھی نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور سے 12 رنز پیچھے ہے۔

https://sportstar.thehindu.com/cricket/ind-nz-live-score-day-4-1st-test-bangalore-weather-updates-india-vs-new-zealand-scorecard-highlights-streaming-info/article68771700.ece

سرفراز نے اپنا تیسرا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے دباؤ میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیوی بولنگ اٹیک کو اپنے بلے سے بھرپور جواب دیا۔ سرفراز کی شاندار کارکردگی نے آج کے کھیل کے پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کے گیندبازوں پر دباؤ بنائے رکھا۔ سرفراز نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری شاندار چھکا لگا کر مکمل کی۔

دوسرے سرے پر پنت نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کے درمیان فٹ ٹاس گیندپر شاندار شاٹ لگاکر نصف سنچری مکمل کی۔ اسی دوران غلط فہمی کے باعث ایک بار رن آؤٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی لیکن یہ شراکت ٹوٹنے سے بچ گئی۔

اس دوران بارش نے بھی کھیل میں خلل ڈالا لیکن دونوں ٹیمیں اور میدان میں موجود ناظرین جلد کھیل شروع ہونے کی امید میں آسمان کی طرف دیکھتے نظر آئے۔ بارش کی وجہ سے لنچ ٹائم جلدی کرلیاگیا۔

مختصر اسکور:

نیوزی لینڈ: 402 رنز پر آل آؤٹ؛ ہندوستان: 46 آل آؤٹ اور 344/3 (71 اوورز)؛ رشبھ پنت 53*، سرفراز خان 125

*، وراٹ کوہلی 70؛ ہندوستان 12 رنز سے پیچھے ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا