شوپیاں میں غیر مقامی مزدور پر حملہ در حقیقت ہم سب پر حملہ ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

0
32

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر،//بی جے پی کی سینئر لیڈر اور جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں ایک غیر مقامی شہری کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا: ’دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی ہم سب پر حملہ ہے‘۔
بتادیں کہ ذرائع کے وندانہ ملہورہ گاوں میں جمعے کی صبح چند غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی غرض سے کھیت

https://jkbjp.in/
پر گئے کہ اس دوران ملی ٹینٹوں نے اشوک کمار چوہان ساکن باگل پورہ بہار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’شوپیاں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک غیر مقامی مزدور کے بہیمانہ قتل کے بارے میں سن کر دکھ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ‘ ہماری ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں‘۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ’ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی ہم سب پر حملہ ہے‘۔
موصوف چیئرپرسن نے کہا: ‘ آئیے سب مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں‘۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا