یواین آئی
نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے ملک کے سبھی مسجدوں میں مسلم خواتین کے داخلے کی اجازت سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت کو جمعہ کو نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایس اے نذیر کی بنچ نے زبیر احمد کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے ۔ عدالت نے مرکزی وزارت انصاف اور اقلیتی معاملوں کی وزارت کے ذریعہ سے حکومت سے جواب طلب کیا ہے ۔ عرضی گذار نے سرکاری افسران اور وقف بورڈ جیسے مسلم اداروں کو مسجدوں میں خواتین کے داخلے کی اجازت دینے کا حکم دینے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔ عرضی گذار کا کہنا ہے کہ مسجدوں میں خواتین کا داخلہ روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 5 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔