لازوال ویب ڈیسک
جموں، // جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک ٹرک خونی نالے میں جا گرنے سے ٹرک ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ہلپر بال بال بچ گیا۔
http://www.uniurdu.com/newspage
ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر خونی نالے میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ہلپر بال بال بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا اور لاش کو نکال کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔متوفی ڈارئیور کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔