یواین آئی
جموں؍؍پاکستانی فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے جمعرات دیر رات جموں وکشمیر کے پونچھ اور کٹھوعہ ضلع میں لائن آف کنٹرول سے ملحق علاقوں میں گولہ باری کی جس سے فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا اور دو جانور کی بھی موت ہوگئی۔ پولس نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں پاکستانی فوجیوں نے سرحد پر گولہ باری کی جس سے فوج کا ایک جوان سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔ ہندوستانی فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولیاں چلائیں۔ زخمی جوانوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ایک دیگر واقعہ میں پاکستانی فوجیوں نے کٹھوعہ ضلع کے ہیرانگر سیکٹر میں ایل او سی پر گولیاں چلائیں۔ گولی باری رات تقریبا نو بجے شروع ہوئی اور علی الصبح تک چلتی رہی۔ گولی لگنے سے دو بھینسیں بھی ماری گئیں۔