کہااپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں اورجموںوکشمیر یوٹی کی مؤثرحکمرانی میں اَپناحصہ اَدا کریں
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں اَپنے کابینہ کے ساتھیوں کے دفتری چیمبروں کا دورہ کیا اور اُنہیں باضابطہ طور پر اَپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مُبارک باد دی۔وزیراعلیٰ نے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری اور کابینہ وزرأ محترمہ سکینہ ایتو ، جاوید احمد رانا ، جاوید احمد ڈار ، ستیش شرما اور وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو دلی مُبارک باد پیش کی۔
https://jkgad.nic.in/
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اُن کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی تھے۔اُنہوں نے نئے مقرر وزراء اور مشیر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اَپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں گے اور جموںوکشمیر یوٹی کی مؤثرحکمرانی میں اَپناحصہ اَدا کریں گے۔اُنہوں نے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں ان کے کردار کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔وزراء نے اس کے جواب میں وزیراعلیٰ کے دورے اور ان کے حوصلہ افزا الفاظ پر اِظہار تشکر کیا۔اُنہوں نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے ان کی قیادت میں اِجتماعی طور پر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔