وزیر اعلیٰ نے مختلف محکموںکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

0
37

حکومت ایک شفاف اور جوابدہ اِنتظامیہ کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے :عمرعبداللہ

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کی عمومی لیکن اہم جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر کی ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا جبکہ مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اَپنے کام کاج میں شفافیت اور جوابدہی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری، وزیربرائے صحت و طبی تعلیم،سکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سوشل ویلفیئر محترمہ سکینہ ایتو،وزیر جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا، وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی اور پنچایتی راج، کوآپریٹیو اور الیکشن جاوید احمد ڈار،وزیر خوراک، شہری رسدات اورامورِ صارفین ، ٹرانسپورٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، اَمورنوجوان و کھیل کود اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگز کے وزیر ستیش شرما، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور انتظامی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔

https://jkgad.nic.in/
چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے مختلف محکموں کی نمایاں کامیابیوں ، جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔تبادلہ خیال میں جموں و کشمیر میںحکمرانی کو بہتر بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لئے مستقبل کی حکمت عملی شامل تھی۔وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے مقررہ مدت پر عمل کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا اور اَپنے کابینہ کے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ اُنہیں تفویض کردہ محکموں کی فعال نگرانی اور جائزہ لیں۔اُنہوں نے کہا،’’جائزے ہمیں اس بات کی واضح تفہیم فراہم کریں گے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہمیں مؤثر طریقے سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔‘‘وزیراعلیٰ نے مزید اعلان کیا کہ ان کا دفتر اَپنے دائرہ اِختیار میں آنے والے دیگر محکموں کا بھی براہ راست جائزہ لینا شروع کرے گا اور سرکاری کاموں کی جامع نگرانی کو یقینی بنائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک شفاف اور جوابدہ اِنتظامیہ کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہر محکمہ نچلی سطح پر ترقی کے فوائد کی فراہمی کے لئے مل کر کام کرے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا