جموں و کشمیر: وزراء کو مختلف محکمے سونپنے کا حکم جاری
* ڈپٹی چیف منسٹر سریندر کمار چودھری کو اہم محکمے سونپے گئے
* سکینہ مسعود کے پاس صحت، تعلیم اور سوشل ویلفیئر کا چارج
* جاوید احمد رانا کو جنگلات، اور قبائلی امور ماحولیات کی ذمہ داریاں دی گئیں
* جاوید احمد ڈار کو زراعت اور دیہی ترقی کے محکمے سونپے گئے
* ستیش شرما کے پاس فوڈ سپلائیز، ٹرانسپورٹ اور یوتھ سروسز کے محکمے
جان محمد
جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں وزراء کو مختلف محکموں کا چارج سونپنے کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔ یہ حکم مورخہ 17 اکتوبر 2024 کو لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ، راج بھون سری نگر سے جاری کیا گیا۔ اس کے مطابق، جموں و کشمیر کی حکومت میں وزراء کو مخصوص محکمے دیے گئے ہیں۔
سریندر کمار چوہدری ڈپٹی سی ایم
سکینہ اتو
جاوید احمد رانا
جاوید احمد ڈار
ستیش شرما
حکم نامے کے مطابق، ڈپٹی چیف منسٹر سریندر کمار چودھری کو پبلک ورکس (آر اینڈ بی)، صنعت و حرفت، کان کنی، لیبر، روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ کے محکمے سونپے گئے ہیں۔
محترمہ سکینہ مسعود (اِتو) کو صحت اور میڈیکل ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، اعلیٰ تعلیم اور سوشل ویلفیئر کا چارج دیا گیا ہے۔
مسٹر جاوید احمد رانا کو جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
مسٹر جاوید احمد ڈ ار کو زراعت، دیہی ترقی، پنچایتی راج، کوآپریٹو اور انتخابات کے محکمے سونپے گئے ہیں۔
مسٹر ستیش شرما کو فوڈ سپلائیز، کنزیومر افیئرز، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، یوتھ سروسز، اسپورٹس اور ARI اینڈ ٹریننگ کے محکمے دیے گئے ہیں۔
حکم نامے میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ جو دیگر محکمے وزراء کو نہیں سونپے گئے، ان کا چارج چیف منسٹر کے پاس رہے گا۔
یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے مختلف محکموں میں انتظامی امور کو منظم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔