پاکستان نے دوسری اننگز میں چائے کے وقت تک پانچ وکٹ پر 135 رن بنائے

0
0

ملتان، // پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جمعرات کو انگلینڈ کو 291 پر آل آوٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر 135 رن بنالئے۔ سعود شکیل (30 ناٹ آؤٹ) اور آغا سلمان (12 ناٹ آؤٹ) رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

https://www.livemint.com/sports/cricket-news/pakistan-vs-england-live-score-2nd-test-day-3-of-england-tour-of-pakistan-2024-final-updates-today-15-oct-2024-11729138438062.html
دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آنے والے پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور چھٹے اوور میں شعیب بشیر نے عبداللہ شفیق (چار) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود (11) بھی بشیر کا شکار بنے۔ بشیر کو تیسری وکٹ بھی صائم ایوب (22) کی صورت میں ملی۔ کامران غلام (26) کو جیک لیچ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ محمد رضوان (23) رن بنانے کے بعد پانچویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ چائے کے وقت تک پاکستان 135 کے اسکور پر پانچ وکٹیں گنوا چکا ہے اور اس کی مجموعی برتری 209 رن ہو گئی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 46 رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ جیک لیچ اور بریڈن کارس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ساجد خان (سات وکٹ) اور نعمان علی (تین وکٹ) کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کی اننگز 291 پر سمیٹ کر 75 رن کی برتری حاصل کر لی تھی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے کل چھ وکٹ پر 239 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اسکور میں ابھی نو رن کا اضافہ ہوا تھا کہ ساجد خان نے برائیڈن کارس (چار) کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد 60ویں اوور میں میتھیو پوٹس (6) ساجد خان کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔ جیمی اسمتھ اور جیک لیچ نے کچھ دیر اننگز کو سنبال کر رکھا۔ نعمان علی نے جیمی اسمتھ (21) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو نویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ساجد خان نے شعیب بشیر (9) کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کی اننگز کو 291 تک سمیٹ دیا۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا