لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی، // الیکشن کمیشن مہاراشٹر کی 188 اسمبلی سیٹوں اور جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج یعنی منگل کو کر سکتا ہے۔
https://eci.gov.in/
الیکشن کمیشن آج سہ پہر 3:30 بجے ایک پریس کانفرنس کرنے والا ہے، جس میں وہ ان دونوں ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ یہ بھی امید ہے کہ کمیشن اتر پردیش میں 10 خالی اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں موجودہ اسمبلی کی میعاد 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ 81 رکنی موجودہ جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد 5 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔