راجوری میں غزل قبیلہ کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد

0
0

جموں وکشمیر کے مختلف علاقہ جات سے شعراءنے شرکت کی

لازوال ڈیسک
راجوری// ا ردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لیے کام کرنے والی تنظیم، ’غزل قبیلہ‘کے بینر جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک کامیاب مشاعرہ منعقد کیا گیا۔

http://jkaacl.jk.gov.in/Main/ViewPage.aspx?Page=ce98740b-362d-43d4-8c30-dca14825dd9e&active=lnk6

اس مشاعرے کا اہتمام غزل قبیلہ، مدنی انٹرپرائز اور ٹی ایس لائبریری کے اشتراک سے کیا گیا۔وہیںمشاعرے کی صدارت پیرپنچال اور جموں کشمیر کے نامور شاعر،اور ڈرامہ نگار پرویز ملک نے کی۔ ان کے علاوہ اس محفل میں سہارنپور اترپردیش سے تحریک "غزل قبیلہ” کے صدر اور معروف شاعر ثمر خانہ بدوش بھی شامل تھے۔وہیںمشاعرے میں صوبہ جموں کے اضلاع، راجوری، پونچھ، اور ریاسی سے شعراءنے خصوصی شرکت کی جن میں اقبال حیات، شیخ الطاف، میر آبص، وکیل حیات، ممتاز چودھری، اصغر کاظمی، سلیم طالب، قابلِ ذکر ہیں۔ ان شعراءحضرات نے اپنے منفرد اور متفرق اشعار سے سامعین و ناظرین کو خوب محضوظ کیا۔ واضح رہے غزل قبیلہ کے بینر تلے یہ راجوری میں پہلا مشاعرہ تھا، جسے اک نئی تحریک کا آغاز اورراجوری میں ادب کے فروغ کی پہل مانا جا رہا ہے۔ اس محفل کے اراکین میں، وکیل حیات، شیخ الطاف، ممتاز چودھری، سلیم طالب، غلام مصطفی ،عمر چاڑک قابلِذکر ہیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا